• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
4500 Prisoners Executed In Iran
ایران میں عدالتوں نے 4500 افراد کے خلاف سزائے موت کا پروانہ جاری کر رکھا ہے،یہ انکشاف ایرانی رکن پارلیمنٹ نے کیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں امور عدلیہ کی کمیٹی کے رکن روح اللہ پور کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی عدلیہ پر لازم ہے کہ وہ ان افراد کے انجام کا فیصلہ کرے جن کو بہت پہلے سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔

صدر حسن روحانی کے منصب صدارت پر پہنچنے کے بعد سزائے موت پر عمل درآمد میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے اور ایران اس حوالے سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔

ایرانی ذمہ دار نے ان افراد پر عائد الزامات کا ذکر نہیں کیا جن کے خلاف سزائے موت کے فیصلے جاری ہوچکے ہیں۔

انسانی حقوق سے متعلق عالمی تنظیمیں ایران میں پھانسی کی دئیے جانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے سبب تہران کو شدید تنقید کا نشانہ بناتی ہیں تاہم یہ سب بے فائدہ رہ جاتا ہے۔

رواں ماہ اگست میں ایران نے ملک کے مختلف علاقوں میں 30 سے زیادہ افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔
تازہ ترین