• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی پیداواری لائسنس کیلئے چینی کمپنی کی درخواست نیپرا نے قبول کر لی

Nepra Accepts Application Of Chinese Company For Electricity Production License
نیپرا نے کراچی میںکوئلے سے 700میگاواٹ بنانے کیلئے بجلی پیداواری لائسنس کے حصول کیلئے نجی کمپنی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ۔

نیپرا کے مطابق داتانگ پاکستان کراچی پاور جنریشن نے کوئلے سے 700میگاواٹ بجلی بنانے کیلئے لائسنس کے حصول کیلئے درخواست دے رکھی ہے ،کمپنی 96کروڑ 72لاکھ ڈالر کی لاگت سے پورٹ قاسم پر 250 میگاواٹ کے دوپاور پلانٹ لگائے گی۔
منصوبے کو دسمبر 2020تک مکمل کیئے جانے کا ہدف ہے ۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز اور عوام دو ہفتوں میں منصوبے کے حق یا مخالفت میں اپنے کمنٹس جمع کرا سکتے ہیں۔
تازہ ترین