• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا کی والدہ بھی فلم نگری میں انٹری دینے کو تیار

Priyanka Chopra Mother Ready To Appear In Films
اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ ڈاکٹر مدھو چوپڑا مراٹھی فلم ’’وینٹی لیٹر‘‘ سے فلمی دنیا میں قسمت آزمائی کے لئے تیار ہیں۔

پریانکاچوپڑا بالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں جب کہ اب ان کی والدہ بھی بیٹی کے نقش قدم پر چل کر فلم نگری میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔

مدھو چوپڑا مراٹھی فلم ’’وینٹی لیٹر‘‘ کے ذریعے فلم نگری میں قسمت آزمائی کررہی ہیں جس کے لیے انہوں نے خوب تیاری بھی شروع کردی ہے جب کہ فلم میں پریانکاچوپڑا بھی مختصر کردار ادا کررہی ہیں جس کے بعد دونوں ماں بیٹی پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کرتی نظرآئیں گی جب کہ فلم کی پروڈیوسر بھی اداکارہ پریانکا چوپڑا خود ہی ہیں۔
تازہ ترین