• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
14 Suspects Arrested In Chinot Search Operation
چنیوٹ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 14 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غفور آباد ، دل خوشاب احمد پورہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔

آپریشن کے دوران 100 سے زائد مشکوک افراد کو چیک کیا گیا اور کئی افراد کی بائیو میٹرک ڈیوائس چیکنگ بھی کی گئی اور شناختی کارڈ بھی چیک کیے گئے۔

پکڑے گئے 14 مشکوک افراد کونامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔
تازہ ترین