• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کیجانب سے ڈربن اور پورٹ آف اسپین کے گراونڈز ناقص قرار

Icc Criticise On Durban And Port Of Spain Grounds
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ڈربن اور پورٹ آف اسپین کی گراونڈز کو ناقص قرار دیتے ہوئے ساوتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

کنگز میڈ ڈربن میں ساوتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں اور پہلے دو روز میں صرف نوے اوورز کا کھیل ہوا جبکہ بارش کے باعث گراونڈ گیلی ہو جانے کی وجہ سے تین روز میں ایک بال بھی نہ پھینکی جا سکی ۔

پورٹ آف اسپین میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ میں صورت حال اس سے بھی بری تھی اور صرف پہلے روز بائیس اوورز کا کھیل ممکن ہوا ۔

میچزریفریز نے اپنی رپورٹس آئی سی سی کو جمع کرا دی ہیں ۔ اب قوانین کے مطابق آئی سی سی رپورٹس ویسٹ انڈیز اور ساوتھ افریقن بورڈز بھجوا دی ہیں اور 14 روز کے اندر جواب طلب کر لیا ہے ۔
تازہ ترین