• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اسپتال میں کانگو وائرس کے دو مزید مریض داخل

Two More Patient Entered In Hospital Due To Congo Virus
کوئٹہ اسپتال میں کانگو وائرس کے مشتبہ مریضوں کو لائے جانے کا سلسلہ جاری ہے،دو مزید مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ منتقل کردئیے گئے۔

فاطمہ جناح جنرل اینڈ چسٹ اسپتال حکام کے مطابق اسپتال کی وبائی امراض وارڈ میں دو مزید مشتبہ مریضوں کو داخل کرایا گیا ہے، ایک کوئٹہ اور ایک لورالائی سے لایا گیا ہے جبکہ اس سے قبل اسپتال میں چار مریض داخل تھے۔

گزشتہ روز کانگو وائرس میں مبتلا مریض سمیت دو مریضوں کو صحت یابی کے بعد فارغ کردیا گیاتھا۔

اسپتال حکام کے مطابق اس وقت آئیسولیشن وارڈ میں داخل چاروں مشتبہ مریضوں کی حالت بہتر ہے اور ان کے خون کے نمونے پی سی آر ٹیسٹ کے لئے کراچی بھجوائے جارہے ہیں۔

تاہم اسپتال میں کانگو وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔
تازہ ترین