• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور حیدرآباد سے ایم کیوایم قائد کی تصاویر ہٹادی گئیں

Photos Of Mqm Quaid Are Removed From Karachi And Hyderabad
کراچی میں جناح گراؤنڈ، مکا چوک ، قائد کی رہائش گاہ اور اطراف سے قائد ایم کیو ایم کی تصاویر ہٹادی گئیں، حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں بھی یہی صورتحال ہے اور وہاں سے بھی تمام تصاویر ہٹادی گئیں۔

کراچی اور حیدرآباد کی مختلف عمارتوں اورعلاقوں میں نصب کھمبوں سے بھی تصاویر ہٹائی گئی ہیں۔حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 6،7،8 میں نامعلوم افراد نے قائدایم کیو ایم کی تصاویرہٹادیں جبکہ ایم کیوایم کی قیادت نے اس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیاہے۔

ذرائع کے مطابق لطیف آباد نمبر چھ،سات ،آٹھ ،نو اورگیارہ کے مختلف علاقوں میں عمارتوں ، کھمبوں اورچوراہوں پر لگائی گئیں۔ ایم کیوایم کے قائد کی تصاویرآج صبح نامعلوم افرادنے ہٹادیں،جب اس ساری صورتحال پر ایم کیوایم کے ترجمان سے رابطہ کیاگیا توانہوں نے اس واقعے پر لاعلمی کا اظہار کیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تصاویر ہٹانے سے متعلق اب تک کسی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری زمینوں پر متحدہ کے سیکٹر اور یونٹ آفسز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔سرکاری زمینوں پر قائم تمام دفاتر ختم کردئیے جائیں گے، متحدہ قومی موومنٹ کے زیادہ تر دفاتر پارکس اور کھیل کے میدانوں میں ہیں ۔

سرکاری اداروں میں موجود متحدہ لیبر ڈویژن کے دفاتر بھی ختم کردئیے جائیں گے ۔ متحدہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ دفاتر پراپرٹی خرید کر یا کرائے پر لےکر قائم کئے جائیں ۔
تازہ ترین