• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برلن: فلسطینی خاتون اسکارف پہننے پر انٹرن شپ سے فارغ

Berlin Palestinian Woman Fired From Internship On Wearing Scarf
جرمنی میں سیاسی پناہ کی متلاشی فلسطینی خاتون کو اسکارف پہننے پر انٹرن شپ کے پہلے ہی روز فارغ کردیا گیا۔

اڑتالیس سالہ فلسطینی خاتون کو برلن کے نزدیک لوکن ولدا شہر میں میئر کے آفس میں چھ ہفتے کیلئے انٹرن شپ پر رکھا گیا تاہم انہیں انٹرن شپ کے پہلے ہی روز اسکارف پہننے پر فارغ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو اسکارف اتارنے کا کہا گیا تھا مگر فلسطینی خاتون نے اسکارف اتارنے سے انکار کردیا۔ مقامی میئر کا کہنا ہے کہ خاتون نے کام کی جگہ کی غیرجانبداری کو نقصان پہنچایا تھا۔

جرمن میئر ’ایلزبتھ ہرزوگ وندر ہائڈ‘ کا کہنا ہے کہ جرمن ٹائون ہال میں تمام مذہبی علامتوں پر پابندی ہے۔
تازہ ترین