• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ کے دفاتر منہدم ، یونٹ آفس سیل، مکا چوک کا نام تبدیل

Unit Office Of Mqm Sealed And Demolished Muqa Chowk Name Changed
کراچی میں موسمیات سمیت مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کےسیکٹرآفس گرادیےگئےجبکہ پاکستان چوک سمیت مختلف جگہوں پریونٹ آفس سیل کردیےگئے ہیں ۔ نائن زیرو سے متحدہ کے بانی کی تصاویر بھی ہٹادی گئی ہیں اور مکا چوک کا نام اب شہیدملت لیاقت علی خان چوک رکھ دیا گیا ہے۔

ایم کیوایم کےمبینہ غیرقانونی دفاترکیخلاف ایکشن تیزکردیاگیا ہے۔ کراچی کےعلاقےپاکستان چوک پرواقع ایم کیو ایم کایونٹ آفس رات گئے سیل کردیاگیاجبکہ موسمیات کے قریب ایم کیوایم یونٹ آفس گرا دیاگیاہے۔

بھینس کالونی،سکھن،سچل اور ایئر پورٹ تھانے کی حدود میں قائم ایم کیو ایم کے دفاتر کی بھی شامت آگئی ہے۔قائد آباد مجید کالونی میں قائم یونٹ آفس بھی مٹی کاڈھیربنا۔پولیس کاکہناہےکہ تمام دفاتر زمینوں پر قبضہ کرکے بنائے گئے تھے۔

ایم کیو ایم کے گڑھ نائن زیرو اور مکا چوک سے متحدہ کے بانی کی تصویریں بھی ہٹادی گئیں اور مکا چوک کا نام تبدیل کرکےشہیدملت لیاقت علی خان چوک رکھ دیاگیاہے۔

مکا چوک فاروق ستار کی میئر شپ کے دور میں 1991 میں قائم کیا گیا تھا۔ دوسری جانب حیدرآبادکے اہم مقامات سےجھنڈے اور ایم کیو ایم قائد کی تصویریں ہٹادی گئی ہیں۔سرکاری اداروں میں موجود متحدہ لیبر ڈویژن کے دفاتر بھی ختم کردیے جائیں گے۔

22اگست کی ہرزہ سرائی اور ہنگامہ آرائی میں ملوث رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔جبکہ متحدہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے دفاتر خریدی ہوئی پراپرٹی میں قائم کریں۔
تازہ ترین