• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لشکرجھنگوی کےامیر کی گرفتاری پر50لاکھ روپےانعام

Sindh Ranger Announce Prize Money For Arrest Of Lej Leader
سندھ رینجرزنےکالعدم لشکرجھنگوی العالمی کےمفرور امیرصفدرکیتصاویرجاری کرتے ہوئے گرفتاری پر50لاکھ روپےانعام کااعلان کیا ہے۔

ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دہشت گرد اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے عوام تعاون کریں۔

ترجمان رینجرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مفرور دہشت گردوں میں سید صفدر عرف یوسف خراسانی جو کہ لشکر جھنگوی العالمی کا سرغنہ ہے اور اس کے ساتھی شامل ہیں ۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردوں کو گرفتار کرانے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور دہشت گر اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے عوام تعاون کریں۔

اس حوالے سے رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03162369996 پر یا ای میل ایڈریس rangers.madagar@gmail.com پر ملزمان سے متعلق اطلاع دی جائے۔

ترجمان رینجرز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کا پتہ دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
تازہ ترین