• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نماز جمعہ کے اجتماعات کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے،آئی جی سندھ

Jummah Prayer Gathering Ensure Fool Proof Security Ig Sindh
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام مساجد ،امام بارگاہوں اور نماز جمعہ کے کھلے مقامات کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔

ایک بیان میں آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ نماز جمعہ کے اجتماعات ، مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف میں اسنیپ چیکنگ ، پیٹرولنگ کو ٹھوس بنایا جائے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ایڈوانس انٹیلی جنس کلیکشن و شیئرنگ کے عمل کو ہر سطح پر مربوط اور موثر بنانے کے ساتھ تمام خفیہ معلومات کو فالو کرکے انسدادی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے ۔

آئی جی سندھ کا کہناتھاکہ صوبے بھر میں مستعد اور چوکنے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈیوٹی پوائنٹس ہر گز خالی نہ چھوڑے جائیں ،سیکورٹی پر مامور افسران اور جوانوں کو بریفنگ لازمی دی جائے ۔

انہوں نےڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو ہدایت کی کہ متعلقہ تھانوں کا سرپرائز وزٹ کرکے ایس ایچ اوز کو علاقے کا گشت ،سیکورٹی بڑھانے اور ڈیوٹی پوائنٹس پر چیکنگ کا پابند بنائیں۔
تازہ ترین