• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع

38 Accused Inclunding Kanwar Naveed Shahid Pasha And Qamar Mansoor Were Remanded For Five Days
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کنور نوید جمیل، قمر منصور اور شاہد پاشا سمیت 38 کارکنوں کو مزیدپانچ روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا، اس موقع پر ملزمان نے احاطۂ عدالت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کنور نوید جمیل قمر منصور اور شاہد پاشا سمیت 38 کارکنوں کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت میں رینجرز کے لا افسران،پولیس کے اعلیٰ افسران اور ملزمان کے وکلاء بھی موجود تھے۔

ابتداء میں عدالت نے ملزمان کا 2روز ہ جسمانی ریمانڈ دیا تاہم سماعت کے دوران رینجرز کے پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کی عدالت میں تلخ کلامی بھی ہوئی اور پولیس نے عدالت سے تفتیش کیلئے مزید ریمانڈ کی استدعا کی، جس پرتحریری حکم نامے میں عدالت نے تمام ملزمان کو5روزکے جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا۔

ملزمان کے خلاف پاکستان مخالف نعرے لگانے، جلائو، گھیرائو اور توڑ پھوڑ کے الزامات پر دو مختلف مقدمات تھانہ آرٹلری میدان میں درج ہیں۔

سماعت کے بعد احاطۂ عدالت میں تمام ملزمان نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، ملزمان کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم، شوکت حیات ایڈووکیٹ اور لیگل ایڈکمیٹی کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔
تازہ ترین