• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم سعید نے ٹی وی میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

فلم و ٹی وی اداکارہ صنم سعید---فائل فوٹو
فلم و ٹی وی اداکارہ صنم سعید---فائل فوٹو 

معروف فلم ٹی وی اداکارہ صنم سعید نے ڈراموں میں نظر نہ آنے کی وجہ بتادی۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی پر نشر ہونے والے ایک ٹاک شو میں شرکت کی جس کے میزبان کوئی اور نہیں بلکہ اداکارہ کے شوہر، اداکار محب مرزا تھے۔

صنم سعید نے اس کے دوران متعدد سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

ٹی وی اسکرین پر اس جوڑی کی موجودگی سے شائقین بھی خوب محظوظ ہوئے۔

اس ٹاک سے شو اداکارہ کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اُنہیں ٹی وی نظر نہ آنے سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


صنم سعید کا ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کیوں کہ آج کل وہ بہت مصروف ہیں، اُن کے پاس بالکل بھی وقت نہیں ہے اسی لیے وہ ڈراموں میں نظر نہیں آ رہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ آج کل سیریز میں بھی کام کر رہی ہیں اور اُن کی جانب جو اسکرپٹس آتے ہیں زیادہ تر وہ آفر کیے گئے مگر وہ کردار ادا کرنے سے معذرت کر لیتی ہیں۔

صنم سعید نے مزید کہا کہ اُن کو دو کردار ایسے آفر کیے گئے تھے کہ شدت کے ساتھ وہ اُن پروجیکٹس میں کام کرنا چاہ رہی تھیں مگر وقت نہ ہونے کی وجہ سے اُنہیں اُن کرداروں سے ہاتھ دھونا پڑا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید