• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ :تین مسلمان بہن بھائیوں کو طیارے سے اتاردیاگیا

Three Muslim Siblings Off Loaded In Britain
بھارتی نژاد تین مسلمان بہن بھائیوں کو لندن سے اٹلی جانے والی پرواز سے توہین آمیز طریقے سے اتار دیا گیا۔

برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی نژاد تین مسلمان بہن بھائی مریم، علی اور سکینہ دارس برطانوی فضائی کمپنی ’’ایزی جیٹ‘‘ کی ایک پرواز کے ذریعے لندن کے اسٹاسٹڈ ہوائی اڈے سے اٹلی کے لیے عازم سفر تھے۔

جب پرواز کی روانگی کا وقت آیا تو طیارے کی ایک میزبان نے انہیں جہاز سے اترنے کا حکم دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نےبغیر کسی سبب کے طیارے سے اترنے کے حکم کی وجہ دریافت کی۔جس پر انٹیلی جنس حکام نے انہیں گھیرے میں لے لیا۔

اور پوچھا کہ آپ لوگ انگزیری بولتے ہیں تو ہم نے بتایا کہ ہم صرف انگریزی ہی جانتے ہیں۔بعدازاں ایک پولیس اہلکار نے ہم تینوں کو کہا کہ تمہارے موبائل فون میں ایک مسافر نے داعش کی حمایت میں مواد دیکھا ہے۔

بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے تینوں بہن بھائیوں کو جہاز سے اتار دیا۔
تازہ ترین