• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور:ڈسٹرکٹ اسپتال کاآکسیجن سلنڈر نجی اسپتال سے برآمد

Kasur Oxygen Cylindar Of District Hospital Found From Private Hospital
قصور کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال سے غائب ہونے والا آکسیجن سلنڈر نجی اسپتال سے برآمد کرلیا گیا۔ڈی سی او نے تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی۔

قصورضلعی انتظامیہ نے خفیہ اطلاع پر ایک نجی اسپتال پر چھاپا مار کر ڈی ایچ کیو اسپتال سے غائب ہونے والا آکسیجن سلنڈر برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نجی اسپتال ڈی ایچ کیو اسپتال میں تعینات ایک ڈاکٹر کی ملکیت ہے ،ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے آکسیجن سلنڈرقبضے میں لیکر تھانہ اے ڈویژن منتقل کردیا ۔

ڈی سی او قصور عمارہ خان نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔
تازہ ترین