• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ،بلوچستان ،پنجاب میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

Weather Pleasant After Rains In Sindh Balochistan Punjab
سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ،چھٹی کے دن ہونے والی برسات میں شہریوں کے مزے آگئے ہیں۔

ملیر،لانڈھی ،گلشن اقبال ،گلستان جوہر،ڈیفنس،کلفٹن اور دیگر علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی ،جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ،بارش میں شہریوں نے خوب انجوائے کیا۔

شہر کے بیشتر علاقوں میں ہونے والی برسات کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کل شام تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

لسبیلہ کے علاقے اوتھل کے ندی نالوں میں طغیانی ہے، لینڈرا پل کا ایک ستون پانی میں بہہ جانے کے باعث پل کو بھاری ٹریفک کے لیے بند کردیاگیا ہے ۔

سندھ کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ،لاڑکانہ اور ملحقہ علاقوں میں بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہے جبکہ بجلی کا نظام بھی متاثر ہے ۔

سکھر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی نکاسی کا انتظام نہیں کیا جاسکا ہے۔خیرپور میں گزشتہ روز آندھی اور تیز بارش کے باعث درخت اور کھمبے گر گئے تھے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہے ۔

حب میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ،اوتھل کے ندی نالوں میں طغیانی ہے،اوتھل کےقریب لینڈرا ندی کے پل کا ایک ستون پانی میں بہہ گیا ، جس کے بعد پل کو بھاری ٹریفک کیلئے بند کردیا گیاہے ۔

لاہور سمیت پنجاب کے بھی کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہے ۔
تازہ ترین