• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو برس میں قطب شمالی سے برف غائب ہوجائےگی،سائنسدان

Next Year Or The Year After The Arctic Will Be Free Of Ice
درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے کے سبب قطب شمالی میں برف تیزی سے کم ہونے لگی، امریکی سائنسدان نے خطرے کی گھنٹی بجادی کہتے ہیں ایک دو سال میں قطب شمالی کے سمندروں سے برف مکمل طور پر غائب ہوجائے گی۔

نارتھ پول یا قطب شمالی میں برف کے بڑے ذخائر ایک سے دو سال میں ختم ہوجائیں گے، امریکی سائنسدان پیٹر ویڈمز کہتے ہیں اگلے موسم گرما میں بحیرہ قطب شمالی سے برف مکمل طور پر غائب ہوجائے گی، جس کے بعد نارتھ پول کے وسطی حصے سے باآسانی جہاز گزرسکے گا۔

امریکی سائنسدان نے اپنی کتاب میں یہ انکشاف بھی کیا قطب شمالی میں ہرسال 3 سو کلوگرام کیوب برف پگھل رہی ہے، انتہائی شمالی حصے میں موجود برف کی وجہ سے سورج سے آنے والی 50 فیصد خطرناک لہریں واپس چلی جاتی ہیں، اگر نارتھ پول میں برف نہ رہی تو پانی سے صرف 10 فیصد مضر صحت شعاعیں ہی رفلیکٹ ہوسکیں گی۔

پیٹر ویڈمز نے بتایا کہ قطب شمالی سے آنے والی ہوائیں مزید سرد ہوکر سائبیریا اور گرین لینڈ تک جاتی ہیں ، پھر دیگر علاقوں سے ہوتی ہوئی پاکستان تک بھی آتی ہیں، لیکن برف نہ ہونے سے سرد ہواؤں کا سلسلہ ٹوٹ جائے گا۔
تازہ ترین