• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور : ڈکیتی مزاحمت پر ماں بیٹا زخمی ہوگئے

Mother Son Injured While Resisting Robbery In Lahore
لاہور کے علاقہ اسلام نگر میں ڈکیتی مزاحمت پر ماں بیٹا زخمی ہوگئے اہل علاقہ نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر درگت بنائی اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا اسلم اپنی ماں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ 2 ڈاکوؤں نے ماں بیٹے کو لوٹنے کی کوشش اور مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کر دیا۔

اہل علاقہ نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور پہلے ان کی درگت بنائی اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔زخمی اسلم اور اسکی ماں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تازہ ترین