• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپک میں میڈل نہ جیتنے پر زمبابوین ایتھلیٹس کی گرفتاری کاحکم

No Olympic Medal Win Zimbabwe President Order To Arrest Countrys Olympic Squad
زمبابوے کے صدر نے برازیل اولمپک  گیمز میں ناقص کار کردگی کا نہ صرف سخت نوٹس لیا، بلکہ  اس ایونٹ میں کوئی میڈل نہ جیتنے پر دستے کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں سے سوال کیا کہ اولمپک گیمز میں کوئی بھی تمغہ کیوں نہیں جیتا ؟۔ اس سوال کے ساتھ ہی انہوں نے فوری طور پر  اولمپکس میں شریک اپنے ملک کے کھلاڑیوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔

 مختلف میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق زمبابوے کے صدر موگابے نے ملک کے وزیر داخلہ اوگسٹن شیشوری سے کہا ہے کہ وہ زمبابوے کی نمائندگی کرنے والے31 کھلاڑیوں پر مشتمل دستے کو ہرارے کے ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی حراست میں لے لیں۔

رابرٹ موگابے کے مطابق زمبابوے کا اولمپکس دستہ قید کا مستحق ہے ۔
تازہ ترین