• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن: پاک افغان سرحد پر باب دوستی 12ویں روز بھی بند

12 Days Ago Still Pak Afghan Border Closed
چمن بارڈر پر باب دوستی آج 12ویں روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کےلئے بند ہے، تاجروں نے طورخم سرحد کو متبادل روٹ کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

باب دوستی کی بندش سے نیٹو سپلائی،ٹرانذٹ ٹریڈ سمیت دوطرفہ تجارت اور ہرقسم کی پیدل آمدورفت بھی معطل ہے،سرحد کے دونوں جانب مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

باب دوستی کی طویل بندش سے پریشان پاک افغان تاجروں نے متبادل روٹ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے،چمن چیمبر آف کامرس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاجروں نے فریش فروٹ طورخم کے راستے سپلائی شروع کر دی ہےجبکہ طورخم سے تاجروں کو روٹ لمبا اور تین گناہ اضافی خرچ کرنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب دوستی گیٹ کھولنے سے متعلق پاک افغان سرحدی فورسز میں ڈیڈلاک برقرار ہے،حکام کا کہنا ہے کہ گیٹ کھولنے کےلئے پاک افغان اعلی حکام ہی فیصلہ کریں گے۔
تازہ ترین