• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Brussels Suicide Blast At Institute
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے انسٹی ٹیوٹ میں دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا،دھماکے میں خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یلجیئن میڈیا کے مطابق دھماکا برسلز کے ایک کرمنالوجی انسٹی ٹیوٹ میں لیبارٹریز کے نزدیک کیا گیا،دھماکے سے قبل ایک کار زبردستی انسٹی ٹیوٹ میں داخل ہو ئی ۔

حملے میں ایک سے زائد حملہ آو ر حملے ملوث تھے ۔ دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی اور علاقے کو بند کردیا گیا ، 22 مارچ کے برسلز ائیر پورٹ پر حملے کے بعد سے بیلجیئم میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
تازہ ترین