• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں لباس کا سائز اور ترون ساگر موضوع گفتگو

Outrage Over Tarun Sagar Nudity Silly
بھارت میں سیاست ،صحافت اور موسیقی کی دنیا سے وابستہ شخصیات میں آج کل لباس کا سائز اور بغیر لباس ہریانہ کی اسمبلی میںجین مت کے ترون ساگر کا لیکچر زبان زد عام ہے ۔

گزشتہ روز مرکزی وزیر سیاحت و ثقافت مہیش شرما نے کہا کہ غیر ملکی سیاح خواتین بھارت آنے کے بعد اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے چھوٹے کپڑے خاص طور پر اسکرٹ پہننے سے گریز کریں ۔

بھارت کی مشہور صحافی برکھا دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کنفیوژن ہے کہ غیر ملکی خواتین اسکرٹ نہ پہنیں مگر ایک مذہبی رہنما عریاں ہو کر بھی اسمبلی سے خطاب کرے ،یہ سب بھی اچھا ہی ہے۔

چند روز قبل ہریانہ کی اسمبلی میں جین مت کے ترون ساگر نے برہنہ ہوکر لیکچر دیا تھاجس میں قبل از پیدائش لڑکیوں کے قتل سمیت کئی نکات پر بات کی تھی ۔

ترون ساگر کے برہنہ ہوکر دئیے گئے لیکچر پر بالی ووڈ کے مشہور موسیقار وشال ڈاڈلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تبصر ہ کیا تھا جس کے بعد کافی ہنگامہ ہوا،ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیاجس پر بھارتی موسیقار کو معافی مانگنی پڑی ۔

وشال ڈاڈلانی کے بیان پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال نے بھی تنقید کی تھی ،بھارتی موسیقار نے عام آدمی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا اور کہا کہ بھول ہوگئی معاف کردیجئے، ملک کی خاطر دھرم کو سیاست سے مت جوڑیں۔

بھارت جہاں 2012 ءمیں 25ہزارکے قریب خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،وہاں لباس کے چھوٹا ہونے کو زیادتی کی طرف راغب کئے کا سبب سمجھا جاتا ہے۔

نئی دہلی بس میں 23برس کی لڑکی سے ہونے والی زیادتی کے واقعے کے بعد سزا میں تبدیلی کی گئی تھی ۔

بھارت میں اب تک امریکا، ڈنمارک ،سوئس ،اسرائیل سمیت کئی ممالک کی سیاح خواتین سے بھی زیادتی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

وزیر سیاحت و ثقافت نے گزشتہ روز کہا تھا کہ جب سیاح ایئر پورٹ پر پہنچتے ہیں تو انھیں کیا کریں اور کیا نہ کریں اس کے لیے ایک پمفلٹ دیا جاتا ہے، اس پر اس طرح کی ہدایات درج ہوتی ہیں ،ان پر عمل کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
تازہ ترین