موسمیاتی تجزیہ کارکا کہنا ہے کہ کراچی میں آج گرم موسم میں معمولی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج گرمی کی شدت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے۔
شہرِ قائد میں سمندری ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
کراچی میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔