• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ،حقانی گروپ کے4کمانڈرز ہلاک

Us Drone Strike In Afghanistan Four Commanders Of Haqqani Group Killed
ویب ڈیسک ...افغانستان میں امریکی فضائی کارروائی کے دوران حقانی گروپ کے 4عسکری کمانڈر ہلاک ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی نےا فغان صوبے پکتیکا کے گورنر کےتر جمان نقیب احمد اتل کے حوالے سے کہا ہے کہ طالبان نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے گروپ کے خلاف کارروائی اس وقت عمل میںلائی گئی جب طالبان کے زیر قبضہ علاقے کو عسکریت پسندوں سے خالی کرایا جا رہا تھا۔

افغانستان میں نیٹو کےتحت قائم عوامی رابطہ کار کے ڈائریکٹر کرنل مائیکل لاہورن اورافغان فوجی ترجمان فضل خدا ابرہیم خیل نے امریکی ڈرون حملے میں حقانی گروپ کے4کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

افغانستان کے مشرقی صوبے کے تر جما ن نقیب احمد اتل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حقانی گروپ کے چار کمانڈروں کے علاوہ کارروائی میں120 دیگر عسکریت پسندوں کو جانی خیل ڈسٹرکٹ میں ہلاک کیا گیا،تاہم آزاد ذرائع سے120ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
تازہ ترین