• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈ شیڈنگ تاریخ کا حصہ بن جائے گی، وزیراعظم

Load Shedding To Become Part Of History Prime Minister
وزیراعظم نوازشریف نے کہاہےکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ 2018ء تک تاریخ کا حصہ بن جائے گی، وزارت پانی وبجلی کا کہناہےکہ مارچ 2018ء تک 11 ہزار 131 میگا وواٹ بجلی کے منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا، وفاقی سیکریٹری پانی وبجلی نے اجلاس کو بتایاکہ 14سے زائد منصوبے مارچ 2018ء تک مکمل ہونے کے بعد بجلی سسٹم میں آجائےگی۔

اس سلسلے میں اربوں روپے کی لاگت سےٹرانسمیشن لائنوں کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے بھی مکمل کئے جارہے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ وہ خود بجلی کے جاری منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں تاکہ ان کی بروقت تکمیل یقینی ہوسکے۔
تازہ ترین