• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: کانگو وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق

Quetta Another Case Of Congo Virus
کوئٹہ میں کانگو وائرس کاایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔ کوئٹہ کے رہائشی رحمت اللہ میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

رحمت اللہ کو 27 اگست کو کانگو وائرس کی علامات کے شبے میں فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال لایاگیاتھا،اس کےخون کےنمونے لیبارٹری تجزیے کےلئے بھجوائے گئے، جس میں آج کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق کانگو کےشبے میں ایک خاتون سمیت 2 مزید مریض اسپتال میں داخل ہیں، دونوں مریضوں کےخون کےنمونے تجزیہ کےلئےلیبارٹری بھجوائےجاچکےہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اب تک بلوچستان میں 29 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ان میں سے 12 ہلاک جبکہ باقی کو صحت یابی کےبعد اسپتال سے ڈسچارج کیاجاچکاہے۔
تازہ ترین