• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ‘کی کابینہ سے منظوری

Cabinet Approves Pakistan Commission Of Inquiry Act
وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن ایکٹ 1956ء کی جگہ نئے قانون ’پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ‘ کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس کےفوری نفاذ اور نان فائیلرز کیلئے ٹیکس چھوٹ میں دسمبر تک توسیع کی بھی منظوری دی ۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان اِن پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ حل ہو گیا ہے، سپریم کورٹ کی جانب سےکالعدم قراردیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی گئی ۔

ٹیکس لاء 2016ءکی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی، قومی اسمبلی وسینیٹ میں پیش کیا جائے گا، یہ فوری طور پر نافذالعمل ہوگا،انپٹ ایڈجسٹمنٹ آٹومیٹک ہوگئی، جس کے بعد ٹیکس کولیکشن میں دس فی صد اضافہ متوقع ہے،نان فائیلرز کے لیے ٹیکس کی شرح زیرو اعشاریہ 4فیصد آئندہ چار ماہ تک برقرار رہے گی۔

کابینہ نے پانچ روپے کے سکے کاڈیزائن تبدیل کرنے اور دس روپے کے سکے کا اجرا کی منظوری بھی دی، کابینہ نے پارلیمنٹیرینز اور جنرل ٹیکس پیئرزکی ٹیکس ادائیگی کی معلومات پر مشتمل ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر 1956ءکے انکوائری کمیشن کی جگہ نئے قانون کی منظوری دے دی یہ ’پاکستان کمیشنز آف انکوائری ایکٹ‘ کہلائےگا اوردوستمبر کوشروع ہونے والے پارلیمنٹ کےاجلاس میں پیش ہوگا۔

اجلاس میں سوئٹزرلینڈ کے ساتھ دہرے ٹیکس کےخاتمے، ای سی ڈی کے ساتھ ٹیکس معاملات میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دست خط کی بھی منظوری دی گئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ ماہ بھی برقرار رہیں گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گذشتہ چار ماہ سے برقرار رہیں 10 ارب کا بوجھ برداشت کیااور آئندہ ماہ بھی رکھنے کا فیصلہ کیاہے اور آئندہ قیمتوںٕ کے ریویو کا نظام بھی بنا دیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے مستحق افراد کو کینسر، جگر، گردے اور دیگر سنگین بیماریوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کی پالیسی کی بھی منظوری دے دی۔
تازہ ترین