• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز نے ایم کیو ایم کے 6 کارکن پولیس کے حوالے کر دیے

Rangers Handed Over Six Mqm Members To Police
کراچی میں رینجرز نے بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ایم کیوایم کے 6 کارکنوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔

جن ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا گیا ان میں نوید، عدیل،آصف، مسرور، جاوید اور نیاز احمد شامل ہیں۔ملزمان کو 22اگست کو دہشت گردی کے واقعات کے دوران حراست میں لیاگیا تھا۔

انہیں کل انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، گرفتار ملزمان کو آرٹلری میدان تھانے میں درج مقدمات میں پیش کیا جائے گا، ملزمان کی گرفتاری کا ڈی جی رینجرز سندھ نے اعلان کیا تھا۔
تازہ ترین