• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد : ایم کیو ایم کے 2 غیر قانونی دفاتر گرا دیئے گئے

2 Illegal Offices Of Mqm In Hyderabad Demolished
حیدرآباد کےعلاقے ہیرا باد میں ایم کیوایم کے 2 غیر قانونی دفاتر کو مسمار کردیا گیا۔بلدیہ اعلی حیدرآباد کے عملے نے رات گئے حیدرآباد کےعلاقے ہیر آباد اور عامل کالونی میں ایم کیوایم کے سیکٹر اے کے 2 یونٹ دفاتر بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیئے گئے گئے ۔

اس موقعہ پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔اس سے پہلے پولیس نے ایم کیوایم کے زونل افس سمیت 2 سیکٹر دفاتر کو سرمبہر کرنے کےعلاوہ شہر لطیف اباد سے بانی ایم کیوایم کی تصاویر اتاردیں۔

ضلعی انتظامیہ نے شہر لطیف اباد میں سرکاری املاک پر ایم کیوایم کے15دفاتر غیر قانونی طورپر تعمیر کرنے کی نشاندہی کی تھی، جس میں مسمار کیے جانے والے2 دفاتر بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین