• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانپور ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط، ایک وکٹ پر 152رنز

Kanpur Test New Zealand Is In Strong Position 152 For 1
بھارت کے 500 ویں ٹیسٹ میں ابتدائی 2 دن مہمان ٹیم کے نام رہے ہیں۔ کیویز نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 152 رنز جوڑ کر پوزیشن کافی مضبوط کرلی۔

دوسرے روز کا کھیل بارش کے سبب وقت سے قبل ختم کردیا گیا۔  جمعہ کو بھارت نے اپنے پہلے دن کے اسکور 9 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز اننگز کا آغاز کیا، تو بھارت کی پوری ٹیم318رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ 

آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی امیش یادیو تھے جو 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں مرلی وجے 65، چتیشور پجارا 62، رویندرا جدیجہ42، ایشون 40 اور روہت شرما 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے 3،3، نیل ویگنر نے2، مارک کریگ اور سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر152رنز بنا لئے۔

مارٹن گپٹل 21رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کین ولیمسن 65 اور ٹم لیتھم 56 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔ کیوی ٹیم کو میزبان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کر نے کیلئے مزید 166 رنز درکار ہیں اور اس کی 9وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ بھارت کی جانب سے واحد وکٹ امیش یادیو نے حاصل کی۔
تازہ ترین