• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور:کانگو وائرس سے متاثرہ شخص دم توڑ گیا

One More Person Died Due To Congo Virus In Peshawar
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج کانگو وائرس میں مبتلا 45 سالہ شخص انتقال کرگیا ۔ رواں سال کانگو وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق 45 سالہ صدیق الرحمٰن کو 21 ستمبر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس میں کانگو کی علامات ظاہر ہوئی تھی اور ٹیسٹ کرنے پر بیماری کی نشاندہی ہوئی تھی جو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا ۔

اسپتال حکام کے مطابق رواں سال 8 افراد میں کانگو کی علامات سامنے آئی تھیں جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن کے ٹیسٹ کرانے پر 4 افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی تھی جس میں سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تازہ ترین