• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کو دھمکی

Nrednra Modi Threatens Pakistan
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو دنیا میں تنہا کر دیں گے، پاکستان دہشت گردی کا گڑھ ہے اور دہشت گرد برآمد کر رہا ہے۔

کیرالہ میں ایک ریلی سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڑی میں مارے گئے 18 بھارتی فوجیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نریندر مودی نے پاکستان خلاف ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا بھی دعویٰ کیا۔

جنگ وجدل کی بات کرتے کرتے مودی نے لہجہ تبدیل کرلیا،انہوں نےدھمکی دیتے دیتے دونوں ملکوں کے درمیان غربت کے خاتمے کی لڑائی کا ذکر چھیڑ دیا۔

اس موقع پر مودی نے پاکستان کو غربت، بےروزگاری اور صحت کے شعبے میں مقابلے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آؤ ہمت ہے تو لڑائی اس بات پر کریں کہ غریبی کون پہلے ختم کرتا ہے،غربت، بے روزگاری کے خاتمے اور زچہ و بچہ کی صحت کے لیے لڑائی کون جیتتا ہے۔

اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فوج،فضا ئیہ اور نائب بحری سربراہ سے ملاقات کی، جس کے دوران ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نریندر مودی، بھارتی فوجی چیف جنرل دلبیر سنگھ ،فضائی سربراہ اور نائب بحری چیف کے درمیان ملاقات میں اڑی حملے کے بعد بھارتی حکمت عملی پر بھی بات کی گئی، ملاقات میں نیشنل سیکیورٹی مشیر اجیت دوول بھی شریک ہوئے ۔
تازہ ترین