• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

2 Criminals Killed In Defence Police Encounter In Karachi
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ملزمان مارےگئے۔تفصیلا ت کے مطابق ڈیفنس تھانے کی حدود ڈیفنس فیز ون نزد ڈی ایچ اےآفس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے۔ جبکہ انکا ایک ساتھی فرار ہوگیاہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ ثاقب اسماعیل میمن کے مطابق گذری کے علاقے شہباز کمرشل پر ایک موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان اسلحے کے زور پر شہریوں سے لوٹ مارکرکے فرار ہوئے تاہم علاقہ گشت پر مامور پولیس موبائل کو متاثرین نے واردات کی اطلاع دی۔

پولیس اہلکار ملزموں کا تعاقب کرتے ہوئے مذکورہ مقام ڈیفنس فیزون گلی نمبر چار نزد ڈی ایچ اے آفس کے پاس پہنچے جہاں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم موقع پر ہلاک اور زخمی ملزم اپنے تیسرے ساتھی کے ساتھ موقع سے فرار ہوگیا۔

ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ متعدد موبائل فونز برآمد ہوئے،ہلاک ملزمان کی شناخت وحید گل اور تنویر کے نام سے ہوئی جو کورنگی مہران ٹاؤن کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
تازہ ترین