• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی: ماہر شیفس 5ہزار سے زائد پیزا تیار کرنے کاعالمی ریکارڈ

Italy Expert Chefs Record Of More Than 5 Thousand Pizzas
یوں تو دنیا بھرمیں مزید ار اور دلچسپ کھانے تیار کرنے والے ماہر شیفس کی کمی نہیں لیکن اصل فنکار وہی ہوتا ہے جوماہرانہ اندا ز اپناتے ہوئے اپنے فن کا استعمال ایسے کرے کہ عالمی ریکارڈ ہی قائم کرڈالے۔

اٹلی کے ایک قصبے پُگلی میں ایسے ہی کئی ماہر شیفس نے اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے12گھنٹے میں 5,836پیزا پائی تیار کرکے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ درج کروالیا ہے۔

پیزا تیار کرنے کی یہ تقریب پیزا تھیم فیسٹیول کے دوران منعقد کی گئی ،جس میں شہر بھر سے 43ماہر شیفس نے شرکت کرکے ہزاروں پیزا پائی تیار کئے اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔واضح رہے اس سے قبل سب سے بڑا پیزا بنانے کا ریکارڈ سوئٹزرلینڈ میں قائم کیا گیا تھا۔
تازہ ترین