• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر سردار یوسف حج ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Minister For Religious Affairs Sardar Yousuf Returns After Performing Hajj
وفاقی وزیر مذہی امور سردار یوسف حج کی ادائیگی کے بعد راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔ وطن واپسی کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اس سال ایک لاکھ 43 ہزارپاکستانیوں نے فریضہ حج اداکیا ہے۔

سردار یوسف نے کہا کہ حاجیون کیلےسعودی حکومت کےتعاون بہترین انتظامات کیےگئےتھےاور ان کی جانب سے کسی قسم کی شکایت نہیں ملیہے۔آیندہ سال حج پالیسی کےلیے باقاعدہ ایکٹ بنائیں گے۔

وزیرمذہبی امورکا کہنا تھا کہ اب تک 17 ہزارحاجی فریضہ حج کی ادائیگی کےوطن واپس پہنچ چکےہیں، باقی حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ حج فلائیٹس میں تاخیر کو قطعی برداشت نہیں کریں گے۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ جن ایئرلائنز کی پروازوں میں تاخیرہوگی انہیں جرمانہ کیاجائےگااور ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آیندہ سال منیٰ اورعرفات میں حاجیوں کےلیے تین وقت کا کھانا فراہم کریں گے۔
تازہ ترین