• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

Balochistan Anti Polio Campaign From Tomorrow
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کل سےشروع ہورہی ہے۔مہم میں24 لاکھ 75 ہزار389 بچوں کوپولیو سے بچاؤکےقطرے پلائے جائیں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈی نیٹر سیدفیصل احمد کے مطابق بلوچستان بھر میں کل سے شروع ہونے والی پولیو مہم کےلئےانتظامات مکمل ہیں،مہم کے لئے5 ہزار182 موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

مہم کےلئے 866 فکسڈ اور605 ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی پولیو ٹیمیں موجود رہیں گی،پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئےخصوصی اقدامات کرلئےگئے ہیں، سیکورٹی کےلئےپولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہوں گے۔
تازہ ترین