• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز روزانہ ایک طالبعلم کی سیمسٹرفیس ادا کرے گا

Lahoe Qalander To Pay One Student Semester Fee Daily
لاہور قلندرز نے قذافی اسٹیدیم کا ایک اسٹینڈ طالب علموں کےلیے مخصوص کر دیا ہے جبکہ چیئرمین رانافواد نے اعلان کیا ہے کہ روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک طالب علم کے ایک سیمسٹر کی فیس لاہور قلندرز ادا کرے گا۔

لاہور قلندرز کےچیئرمین رانافواد نے اعلان کیا ہے کہ جاز رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کے دوران قذافی اسٹیڈیم کا ایک اسٹینڈ طالب علموں کےلیے مخصوص ہوگا جہاں آنے والے اسٹوڈنٹس میں سے ایک طالب علم کے پورے سیمسٹر کی فیس لاہور قلندرز ادا کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خوش نصیب اسٹوڈنٹ کا چناؤ ﷰقرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ رانا فواد نے یہ بھی اعلان کیا کہ میچز دیکھنے کےلیے آنے والے دیگر تماشائیوں کےلیے سرپرائز گفٹس کا سلسلہ بھی جاری رہے گا ۔
تازہ ترین