• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کی باؤلنگ کوچ کیلئےپھر اظہر محمود پر نظریں

Pcb Looks At The Bowling Coach Azhar Mahmood
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے لیے ایک بار پھر سابق آل راؤنڈر اظہر محمود پر نظریں جما لیں۔

ایسا لگتا کہ پی سی بی کو اظہر محمود کے علاوہ کوئی اور باؤلنگ کوچ پسند نہیں یا بورڈ کوئی نیا کوچ تلاش نہیں کرنا چاہتا۔ شاید اسی لیےاب پھر بورڈ حکام نے اظہر محمود پر نظریں جما لی ہیں۔

اظہر محمود ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں ۔انگلینڈ میں بھی ون ڈے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے انہی کی خدمات حاصل کی گئی ۔

ذرائع کہتے ہیں کہ اظہر محمود سے معاہدے میں کوچنگ کی مدت اور مالی معاملات طے ہونے پر جلد اعلان کر دیا جائے گا ۔
تازہ ترین