• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو نیوز کے اعزاز سید کیلئے معلومات تک درست رسائی کا ایوارڈ

Accurate Access To Information Award To Aizaz Syed
معلومات تک رسائی سے متعلق 48 تنظیموں کے اتحاد کا ایوارڈ جیو نیوز کے نمائندے اعزاز سید کو دیا گیا۔

یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا میں جیو نیوز وہ واحد ادارہ بن گیا جس نے درست رپورٹنگ کے لیے معلومات تک درست رسائی کا حصول ممکن بنایا۔

معلومات تک رسائی کے ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نےکہاہےکہ پاکستان میں سیاسی حکومتوں کو بھی معلومات تک مکمل رسائی نہیں دی جاتی۔

انہوں نےکہا کہ معلومات تک رسائی کا ترمیمی بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کردیاجائے گا،معلومات تک رسائی اتنی ہی ضروری ہے جتنی ووٹ کے ذریعے حکومت کا انتخاب،سیاسی حکومتوں کوفراہم معلومات میں بہت کچھ چھپایاجاتاہے۔

پرویز رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ معلومات تک رسائی میں سیاسی جماعتیں بھی اسی تجربات سے گزرتی ہیں،انہیں بھی پوری معلومات نہیں ملتی جو ملتی ہے اس میں بھی بہت کچھ چھپایا جاتا ہے۔

سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ معلومات کو روکنا ہمارا مائنڈ سیٹ بن چکا، معلومات تک رسائی کے موجودہ قانون کے ذریعے معلومات تک رسائی میں سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ اور بیورکریسی حائل ہوتی ہے۔
تازہ ترین