• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف کا فیشن برانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

Katrina Kaif Decided To Introduce Her Brand Of Fashion
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی فیشن برانڈ متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اداکاری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب فیشن برانڈ متعارف کرانے کا سوچ رہی ہیں، رپورٹس کے مطابق کترینہ گزشتہ کئی ماہ سے اپنے اس پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں۔

تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ بالی ووڈ اداکارہ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ فیشن برانڈ میں ایسی چیزیں بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس میں ان کی شخصیت کی جھلک نظر آئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف لندن میں کئی بزنس میٹنگ میں دیکھی گئی ہیں اور اگر تمام معاملات ٹھیک رہے تو بہت جلد کترینہ اپنے اس پراجیکٹ کا اعلان کریں گی۔
تازہ ترین