• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان پاکستانی اداکاروں کی حمایت میں آگے آگئے

Salman Came Forward In Support Of Pakistani Actor
بالی ووڈ اداکار سلمان خان پاکستانی اداکاروں کی حمایت میں آگے آگئے ہیں۔ دبنگ خان نےانتہا پسند تنظیم کے سربراہ راج ٹھاکرے کو ٹیلی فون کرکے کہا کہ طیش میں نہ آئیں اورفواد خان اور ماہرہ خان کی فلموں کی ریلیز میں روڑے نہ اٹکائیں۔

بجرنگی بھائی جان کا کہنا تھا کہ فوادخان کی فلم ’’اے دل ہے مشکل ‘‘اور ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس ‘‘ کی ریلیز میں روڑے اٹکائےجارہے ہیں ،جو مناسب نہیں ۔

بالی ووڈاداکار سیف علی خان نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ آرٹسٹ صرف محبت اور امن کی بات کریں گے، کام کرنے کی اجازت کسے دینی ہے اورکسے نہیں فیصلہ حکومت کو کرناچاہیے۔
تازہ ترین