• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Opecs Announces To Decrease Oil Output
تیل برآمد کرنےوالی تنظیم اوپیک نے تیل کی پیداوار میں کمی کا معاہدہ کرلیا، اطلاق نومبر سے ہوگا۔

اوپیک کےممبرممالک کے درمیان ہونےوالےمعاہدے کےتحت تیل کی پیداوار32.5 ملین بیرل یومیہ تک محدود کی جائے گی جو اس وقت 33.24 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ چکی ہے۔

2008 کےبعد پہلی مرتبہ تیل کی پیداوارمیں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایرانی وزیرتیل کے مطابق ایران تیل کی پیداوارمیں 7لاکھ بیرل یومیہ کمی کردے گا۔

اوپیک ڈیل کے بعد امریکی اوریورپی منڈیوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ خام تیل کی قمیتوں میں 6 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین