• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ قائداعظم ٹرافی کے دوران ایکشن میں ہونگے

Muhammad Hafeez Will Be In Action In Quaid E Azam Trophy
ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ یکم اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے جہاں قومی سلیکشن کمیٹی ان کی فارم اور فٹنس کا جائزہ لے گی۔

محمد حفیظ فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور پھر ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ نہ بن سکے ۔

محمد حفیظ نے فٹنس کی بحالی کے بعد اپنے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پریکٹس میچز کھیلے اور اب وہ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی کے پہلے میچ میں سوئی نادرن گیس کی جانب سے سیالکوٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

قومی سلیکشن کمیٹی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کرنے سے پہلے محمد حفیظ کی فارم اور فٹنس کا جائزہ لینا چاہتی ہے ۔
تازہ ترین