• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہاپسندوں کی دھمکیاں، عاطف اسلم کا کنسرٹ منسوخ

Atif Aslams Concert In India Canceled After Hindu Extremist Groups Threats
پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بھی بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پرآگئے ،انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے بعد عاطف اسلم کا 15 اکتوبر کو گڑگاؤں میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا۔

بھارت میں پاکستانیوں کے خلاف انتہا پسندی اور عدم برداشت عروج پر پہنچ گئی ہے یہی وجہ ہے کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکیوں کے بعدپہلے بنگلورومیں گلوکار شفقت امانت کا ہونے والا کنسرٹ بھی منسوخ کیا گیا اور اب گلوکار عاطف اسلم کا کنسرٹ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے یہ کنسرٹ 15اکتوبر کو بھارتی شہر گڑ گاؤں میں کانسیپٹ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے منعقد کیا جانا تھا جسے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد فوری طور پر منسوخ کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین