• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیدہے پاکستان دہشتگردعناصر کیخلاف کارروائی کریگا،امریکی مشیر

Pakistan Will Take Action Against Terrorism Us Advisor
امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گردقرار دیئے گئے عناصر کے خلاف کارروائی کرے گا۔

ترجمان قومی سلامتی کونسل نیڈ پرائس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سوزن رائس نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دیول سے ٹیلی فون پر بات کی ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوششیں دوگنا کرنے کیلئے صدر اوباما کا عزم مستحکم ہے۔

سوزن رائس نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کالعدم لشکر طیبہ اور جیش محمد سمیت اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دئےگئے عناصر کے خلاف کارروائی کرے گا۔امریکی مشیر نے اڑی واقعے کی بھی مذمت کی ۔
تازہ ترین