• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلند ترین سطح سے اسمارٹ فون لائیو اسٹریمنگ ،ورلڈ ریکارڈ بن گیا

Live Smart Phone Streaming Makes A World Record From Top Most Place
چین کی ایک معروف موبائل کمپنی نے سویڈن میں زمین سے بلند ترین سطح پر تیار کی جانے والی لائیوا سٹریمنگ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا، جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی موبائل کمپنی نے ایک موسمیاتی غبارے کی ڈیوائس کے ساتھ اسمارٹ فون کے ذریعے اٹھارہ ہزار میٹر کی بلندی تک لائیو سٹریمنگ کی اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

اس موقع پرماہرین کا کہنا تھا کہ یہ غبارہ خلا میں 30ہزار میٹر کی بلندی تک جانے کے بعد پھٹ جائے گا،جسے پیرا شوٹ کے ذریعے نیچے لایاجائے گا۔

لیکن اس غبارے نے 18ہزار میٹر کی بلندی تک کا سفر مکمل کیا اور بلند ترین سطح پر کی جانے والی لائیو اسٹریمنگ کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔
تازہ ترین