• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض سینما مالکان کا بھارتی فلمیں نہ دکھانے کا فیصلہ

Some Cinema Owners Decides Not To Show Indian Movies
کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں کے چند سینما مالکان نے آج سے بھارتی فلمیں نہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینما ذرائع کا کہنا ہے کہ ایٹریم سینما کراچی، سنٹورس اسلام آباد کے سینما مالکان اور دیگر سینما مالکان نے آج سے بھارتی فلمیں نہ دکھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سینما مالکان اور فلم ڈسٹری بیوٹرز آج بھارتی فلمیں نا چلانے کابا قاعدہ اعلان کریں گے۔ بھارتی جنگی جنون اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر پاکستانی سینماوں سے بھارتی فلمیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین