• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: انسداد پولیو مہم کا پانچواں روز

Decided To Continue The Campaign In Various Areas Of Balochistan
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر ذرائع کے مطابق پولیو سےہائی رسک اضلاع کوئٹہ، پشین اورقلعہ عبداللہ میں پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری رکھنےکافیصلہ کیاگیا ہے۔

اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلارہے ہیں جبکہ بلوچستان کے27اضلاع میں انسداد پولیو مہم ختم ہو گئی ہے۔

مہم کے دوران اب تک مجموعی طور پر 95 فیصد ہدف کو حاصل کرلیا گیا ہے، امکان ہے سو فیصد ٹارگٹ کو پورا کرلیا جائے گا۔
تازہ ترین