• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن شاپنگ فیسٹیول سے ڈسکاؤنٹ پر خریداری کا آخری دن

Online Shopping On The Last Day Of Discount Shopping Festival
جویریہ صدیق....پہلے شاپنگ پر جانا ہوتا تھا تو پوری تیاری کرو ،کئی سو روپے کا پیٹرول خرچ کرو، ٹریفک جام میں پھنستے پھنساتے مارکیٹ تک پہنچو اور جب مطلوبہ چیز نا ملے تو صبر کے گھونٹ بھرنے کا علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہوتا تھا۔

پھر جب لان کی سیلز میں خواتین کو آپس میں دست و گریباں دیکھا تو کبھی ہمت نہیں کی کہ کسی سیل سے جاکر کچھ خریدا جائے ۔لیکن شکریہ ان تمام افراد کا جنہوں نے اپنے اپنے برانڈز کے آن لائن اسٹور بنا دیئے اور میرے جیسے صارفین کے لئے خریداری کو بہت آسان کردیا۔جو ڈیزائن ہو جس بھی سائز میں چاہیے صرف ایک کلک کی دوری پر خریداری کریں ،کارڈ سے پے منٹ کریں یا کیش آن ڈلیوری گھر بیٹھے چیز حاصل کریں ۔

لیکن مزہ تو تب آئے جب آن لائن خریداری کرتے وقت چیزیں بڑے ڈسکاؤنٹ کے ساتھ ملیں ۔صرف کپڑے جوتے نہیں گھریلو استعمال کی تمام چیزوں پر سیل ہو۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے جنگ ، جیو اور گوگل نے سب سے بڑے آن لائن شاپنگ فیسٹیول کا آغاز کیا۔ یہ فیسٹیول دو دن سے جاری ہے جبکہ آج کا پورا دن بھی آپ کے پاس ہے۔ 50 سے 70 فیصد ڈسکاؤنٹ پر خریداری کریں ۔

اس آن لائن شاپنگ کے لئے آپ کو gosf.live پر کلک کرنا ہوگا جہاں پاکستان کے ٹاپ برانڈز آپ کو اپنی مصنوعات پر فراہم کررہے ہیں ۔

طریقہ خریداری بہت آسان ہے اپنی مطلوبہ چیز پر کلک کریں ۔شاپنگ کارٹ میں جاکر اپنی تفصیلات درج کریں کیش آن ڈلیوری پر کلک کریں اور گھر بیٹھے اپنی من پسند چیز حاصل کریں ۔۔۔

جنگ گروپ ایک یو ایس بی سے لے کر فون ،لیپ ٹاپ،لیمپس سے لے کر ہوم فرنیچر، کتابیں،ٹکٹ،گھڑیاں ،پھل سبزیاں،گروسری ،کپڑے جوتے،فونز سارا شاپنگ مال ہی آپ کے لئے اس شاپنگ فیسٹیول میں لئے آیا ہے ۔

تو دیر کس بات کی gosf.live پر کلک کریں اور خریداری رعایتی داموں پر شروع کریں ۔ بعد میں نا کہنا اتنی بڑی سیل تھی تو پہلے کیوں نہیں بتایا۔۔۔اس لئے آج فیسٹیول کے آخری دن خریداری کریں اور پاکستان بھر کے برانڈز کی چیزیں اپنے ڈور اسٹیپ پر حاصل کریں ۔
تازہ ترین