• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈن میں 111رنز سے ہرادیا

Pakistan Beat West Indies First Odi Match By 111 Runs
پاکستان نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو 111رنز سے ہرا کر تین میچوں میں سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 287کے جواب میں 38.4اوورز میں 175رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی اور 49اوورز میں 284رنز بنائے ، تاہم فلڈ لائٹس میں خرابی کے باعث میچ کو 49اوورز تک محدود کیا گیا، اور کالی آندھی کو ڈی ایل میتھڈ کے تحت 287ہدف دیا گیا تھا ۔

تاہم ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان کی اچھی بولنگ اور فیلڈنگ کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکی اور اسکی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔سوائے مارلن سموئلز 46 سنیل نارائن 23 ،جانسن چارلس 20کوئی اور بیٹسمین قابل ذکر اسکور کرنے میں ناکام رہا۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے سب سے بولنگ پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا اور چاروکٹیں لیں، انکے علاوہ حسن علی نے تین جبکہ عماد وسیم ، محمد عامراور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اب دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میں اتوار 2اکتوبر کو اسی گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین